عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر //جموں کشمیر کے تمام پالی ٹیکنک کالجوں میں 30دنوں کیلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیاگیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ، جموں و کشمیر نے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ پالی ٹیکنک کالجوں میں 30 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا حکم دیا ہے۔چھٹیوں کا دورانیہ 21 جولائی سے 19 اگست 2024 تک ہے۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ جموں و کشمیر شہزاد عالم کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی محکمہ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔تاہم، حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ پالی ٹیکنک کے تمام پرنسپل اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو اپنے متعلقہ سٹیشنوں پر رہنا چاہیے اور جموں و کشمیر کیلئے ہنر مندی کے روڈ میپ کی تشکیل پر کام کرنا چاہیے۔