نالے کی گندگی سڑک پر،راہگیروں کو پریشانیوں کا سامنا
حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر تھانہ چوک میں نکاس آب نظام خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے نالے کی گندگی اور پانی سڑک پر بہہ رہا ہے اور راہگیروں کو چلنے میں کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی شہریوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موسم خشک ہونے کے باوجود حالت یہ ہے سوچے جب بارش ہوتی ہوگی تو اس جگہ کا کیا حال ہوتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پونچھ شہر کا اہم راستہ ہے جس کی خستہ حالت ہے عرصہ دراز سے نالے کی گندگی سڑک پر آجاتی ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر اس نالے کی مرمتی کا مطالبہ کیا۔زاہد علی نامی ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اس نالے کی یہی حالت رہتی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر تدفن پھیلتا ہے اور لوگوں کو چلنے میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ہی روز بعد بڈھا امرناتھ یاترا شروع ہونے جا رہی ہے باہر سے آنے والے لوگ یہاں کا کیا تناصر لے جائیں گے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے یاترا سے قابل نالے کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہاں سے گزرنے والوں لوگوں کو راحت حاصل ہو سکے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ داخلی راستہ ہے اس کے باوجود خستہ خالی کا شکار ہے اس لئے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔