دونوں مالیاتی اداروں کی باہمی شراکت داری
نئی دہلی//بھارت کا سب سے بڑا خالص کریڈٹ کارڈ جاری کنندہ ایس بی آئی نے سنیچر کو’ فون پے ‘کی شراکت داری میں فون پے ایس بی آئی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ نیا مشترکہ کریڈٹ کارڈ روزمرہ کے اخراجات پر سودمند تجربہ فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے، جو بھارت بھر میں صارفین کی بدلتی ہوئی مالی ضروریات کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔یہ دونوں کریڈٹ کارڈ روپے اور ویزا پیمنٹ نیٹ ورکس پر دستیاب ہیں تاکہ صارفین اپنی ضروریات کے مطابق موزوں نیٹ ورک کا انتخاب کرسکیں۔نئے فون پے ایس بی آئی کارڈ کے ساتھ صارفین مختلف روزمرہ کے لین دین جیسے راشن، بل کی ادائیگیاں، ٹریول بکنگ، تصرفاتی بلز، انشورنس پریمیم کی ادائیگی اور دیگر آن لائن و آف لائن خریداری پلیٹ فارمز پر انعامی پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ فون پے ایس بی آئی کارڈ سیلیکٹ بلیک رکھنے والے صارفین کو فون پے ایپ کے اندر ضروری اور بار بار کیے جانے والے لین دین پر 10تک ویلیو بیک بطور ریوارڈز پوائنٹس کی صورت میں مل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی تمام آن لائن خریداریوں پر بھی 5 تک ویلیو بیک ریوارڈز پوائنٹس کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔اس کارڈ کو اجرا کرنے کے موقع پر سلیلا پانڈے، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، ایس بی آئی کارڈ نے کہا’’ بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس کی وجہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بڑھتی ہوئی سہولت اور رسائی کا حصول ہے، فون پے کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کریڈٹ کارڈ کے استعمال کو مزید عام کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو ایس بی آئی کارڈ کی مہارت اور فون پے کے وسیع ڈیجیٹل نیٹ ورک کو یکجا کرتی ہے۔ یہ کریڈٹ کارڈ ہر لین دین میں غیرمعمولی فوائد اور بے مثال سہولتوں کا منفرد امتزاج فراہم کرنے کے لیے سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا ہے۔ فون پے ایس بی آئی کارڈ کا اجرا صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق بہترین مصنوعات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔