وحید پرہ کا بجلی بل ایمنسٹی کے اعلان کے متعلق باقاعدہ حکم جاری کرنے میں تاخیر پر تشویش

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے بجلی بل ایمنسٹی کے اعلان کے متعلق باقاعدہ حکم جاری کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے چھ ماہ بعد بھی اس ضمن میں باضابطہ احکامات زیر التواء ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہاعمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر حکومت نے غریب اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کے لیے پی ڈی ڈی کے واجبات پر عام معافی کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا بجٹ کے چھ ماہ بعد بھی باضابطہ احکامات زیر التواء ہیں۔انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا ہزاروں افراد کے بجلی کنکشن منقطع ہونے بھاری بلوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ بی پی ایل/آئی اے وائی کنبے لاکھوں کی رقم کیسے ادا کر سکتے ہیں۔

Share This Article