جموں و کشمیر میں 28 تا 30 جولائی شدید بارش اور فلش فلڈ کا الرٹ: محکمہ موسمیات

KU Admin
2 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/محکمہ موسمیات سرینگر نے ہفتہ کے روز خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم جموں ڈویژن کے کچھ علاقوں میں شدید بارش اور فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کا خطرہ ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق آج یعنی26 اورکل 27 جولائی علاقے میں گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
28 تا 30 جولائی کے دوران، وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ جموں صوبہ کے کچھ علاقوں میں رات کے اواخر اور صبح کے اوقات میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر مختار نے مزید بتایا کہ 1 تا 3 اگست موسم عموماً گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم چند مقامات پر بارش یا گرج چمک کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 28 تا 30 جولائی کے درمیان شدید بارش، تیز ہوائیں، لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے اور پتھروں کے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں اچانک سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔

Share This Article