سانبہ کے ایک گاؤں میں 5 سو گرام ہیروئن بر آمد

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے ہفتے کی صبح ضلع سانبہ کے ایک سرحدی گاؤں میں 5 سو گرام ہیرون بر آمد کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایس او جی کی ایک ٹیم نے ہفتے کی صبح ضلع سانبہ کے چلیاری گائوں میں 5 سو گرام ہیرون بر آمد کیا ہے۔
یہ گاؤں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ممنوعہ مواد کو ضبط کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس مواد کو ڈرون سے گرائے جانے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Share This Article