عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر میں 23 جولائی کو پیش آئے قانون و نظم کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بصیر الحق چودھری، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں کشمیر کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔
محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جاری حکومتی حکم نامے کے مطابق، انکوائری افسر واقعے کے حالات، وجوہات اور آپریٹنگ تھیئٹرز کی بندش کے اسباب کا جائزہ لیں گے۔ انہیں کسی بھی کوتاہی کی نشاندہی کرنے، شکایات کے ازالے اور انتظامیہ میں بہتری کی تجاویز دینے، اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات تجویز کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔انہیں اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ORDER
جموں و کشمیر حکومت نے جی ایم سی سرینگر واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا
