چندر کوٹ میں4گرام ہیروئن سمیت شہری گرفتار

Towseef
1 Min Read

رام بن//رام بن پولیس نے جمعہ کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر چندر کوٹ کے کنفر علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے چار گرام ممنوعہ (ہیروئن) برآمد کرنے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ کی ہدایت پر رام بن پولیس نے چندر کوٹ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشن چندر کوٹ کی ایک پولیس ٹیم نے کنفر میں ناکہ چیکنگ کے دوران چندر کوٹ نے ناشری کی طرف سے آنے والی ایک گاڑی ایکوزیر رجسٹریشن نمبر JK19A 5655 کو روکا۔دوران چیکنگ شعیب مجید ولد عبدالمجید سکنہ دلواہ، سنگلدان، گول کے قبضے سے 04 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت 2025 کی ایف آئی آر نمبر 40 کا مقدمہ پولیس سٹیشن چندر کوٹ میں درج کیا ہے۔

Share This Article