حسین محتشم
پونچھ// شری کرشن چندر گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ(ایس کے سی جی ڈی سی) کے این ایس ایس یونٹس نے محکمہ جنگلات پونچھ کے تعاون سے کالج کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔یہ مہم 15 اگست 2025 کے موقع پر ’ایک پیڑشہیدون کے نام‘ اور ’ایک پیڑ ماںکے نام‘ کے تھیم پر چلائی گئی۔اس موقعہ پر پرنسپل پروفیسر اسد اللہ خان، ضلع فارسٹ افسر پونچھ مشتاق حسین چودھری کے علاوہ ڈاکٹر سید وجاہت حسین ایچ او ڈی انگلش، ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے، ڈاکٹر اعجاز احمد ایچ او ڈی فارسی، پروفیسر وسیم اکرم، ڈاکٹر جیو ٹیک، ڈاکٹر یوگی ٹیک، ڈاکٹر شرما،ڈاکٹر خلیل احمد ریشی این ایس ایس پروگرام آفیسر، سندیپ شرما فاریسٹ بلاک آفیسرپونچھ فاریسٹ گارڈ رویندر سہم۔نگھ، فاریسٹ گارڈ راکش گل، فاریسٹ گارڈ ترلوک سنگھ، فاریسٹ گارڈ سنجے کمار اور کالج کے درجنوں این ایس ایس رضاکار موجود رہے۔