ممبراسمبلی گلاب گڑھ کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

Mir Ajaz
2 Min Read

شاہ نواز

ریاسی// ایم ایل اے، گلاب گڑھ انجینئرخورشید احمد نے جموں و کشمیرکے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے سرینگر سیول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی تاکہ جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ قبائلی نوجوان پرویز احمد کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کا سنگین تحقیقات کروائی جا سکے۔اس میٹنگ کے دوران ایم ایل اے موصوف نے اس واقعہ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز احمد مشتبہ تھا تو بھی کسی اتھارٹی کو عدالتی عمل کے بغیر قتل کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے اس فعل کو قبائلی برادری پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔ایم ایل اے نے سختی سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جانی چاہئے اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے تاکہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف دیا جائے۔ اس جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ منصفانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور ہر شہری بالخصوص پسماندہ طبقات کو انصاف کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا

Share This Article