پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ

Mir Ajaz
3 Min Read

 سرینگر میں ہیڈ کانسٹیبل حادثاتی طور گولی لگنے سے زخمی

جاوید اقبال

مینڈھر(پونچھ) // پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب جمعہ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اورJCOسمیت 2اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ کرشنا گھاٹی کے جنرل علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک ٹیم اپنی اگلی پوسٹ کے قریب معمول کے گشت پر تھی۔انہوں نے کہا کہ گشت کے دوران فوجیوں نے غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم رکھ دیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ایک اگنیور جوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے، جن میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر کہا”جی او سی وائٹ نائٹ کور اور تمام رینک 7 جے اے ٹی رجمنٹ کے اگنیور للت کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے جنرل ایریا میں ایریا ڈومینیشن گشت کے دوران عظیم قربانی دی،” ۔انہوں نے کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 7 جے اے ٹی رجمنٹ کے اگنیور للت کمار کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “میں اگنیور للت کمار کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دی۔ سوگوار خاندان سے میری گہری تعزیت، قوم غم کی اس گھڑی میں مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے،” ۔
ہیڈ کانسٹیبل
سرینگر میں سابق ایم ایل اے محمد اشرف میر کی رہائش گاہ پر تعینات جموں و کشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جمعہ کو اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل معراج الدین کی ٹانگ میں گولی لگنے سے چوٹ آئی۔معراج امدین یہاں پانتہ چھوک علاقے میں اشرف کے گھر پر اپنی سروس رائفل صاف کر رہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر گر گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل کو ہسپتال لے جایا گیا۔

 

Share This Article