عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر //سینئر بھاجپا لیڈر اور وقف بورڑ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندابی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ جموںو کشمیر کو ریاست کا درجہ صرف پارلیمنٹ اور بے جے پی دے سکتی ہے۔ وقف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا ۔انہوں کہا بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر وادی میںمضبوط ہے ،یہاں ممبر شپ میں اضافہ ہوا ہے ۔اندرابی نے مزید کہا ہے کہ پہلے وادی کو کچھ عہدے ملتے تھے اور آج پوری ٹیم وادی کو ملی ہے، جس میں جنرل سیکرٹری،2سیکرٹریزشامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا صوبہ کشمیر میں بی جے پی نے مضبوط پکڑ بنائی رکھی ہے ۔انہوں نے کہا پہلے ہم جموں کی طرف دیکھتے تھے ۔درخشاں اندابی نے مزید بتایا کہ یہ سب تب ملا جب یہاں لوگ ہمارے ساتھ آئے اور بڑے پیمانے پر ممبر شپ میں حصہ لیا ۔وقف چیئر پرسن نے بتایا باقی سیاسی پارٹیاں خواب میں بھی سوچ نہیں سکتی، اس انداز میں لوگوں نے یہاں بھاجپا میں شمولیت اختیار کی ہے اور آج ایک پوری ٹیم ہمیں مل گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے ہی لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ہم صحیح وقت پر ریاستی درجہ دیکھیں گے ۔لیکن حزب اخلاف یہاں صرف چور مچاتی ہے یہ سب جانتے ہیں کہ سٹیٹ ہڈ پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی دے سکتی ہے ۔