ملک میں 200 ڈے کیئر کینسر سینٹر وں کا قیام

Mir Ajaz
2 Min Read

ایجنسیز

نئی دہلی//کینسر کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ایک اقدام میں، 2025-26 کے لیے ملک بھر میں 200 سے زیادہ ڈے کیئر کینسر سینٹرز(ڈی سی سی سی)کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔حکومت نے جمعہ کو لوک سبھا کو بتایاکہ اتر پردیش میںکینسر کے مراکز کی سب سے زیادہ تعداد ہوگی، اس کے بعد تلنگانہ، مہاراشٹر، کرناٹک اور جھارکھنڈ کا نمبر آتا ہے۔جموں و کشمیر میں جموں، شوپیان، ریاسی، سانبہ، رام بن اور کشتواڑ کے علاوہ کرگل اور لیہہ میں بھی مراکز قائم کئے جائیں گے۔”یہ مراکز بنیادی طور پر ضلع ہسپتالوں میں جگہ کی دستیابی اور مطلوبہ لاجسٹکس کے ساتھ قائم کیے جائیں گے۔ تاہم، ریاستوں سے موصول ہونے والی فزیبلٹی اور تجاویز کی بنیاد پر، دیگر سرکاری صحت کی سہولیات میں بھی یہ مراکزقائم کیے جاسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، پرتاپرا جادھو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہاکہ مراکزکے قیام کا تخمینہ یونٹ لاگت 1.49 کروڑ روپے تک ہے، جو کہ مقامی ضروریات اور بنیادی ڈھانچے میں موجود خلا پر منحصر ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کینسر رجسٹری کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے قومی فرق کا تجزیہ کیا۔ مراکز کے قیام کے معیار پر وزیر نے کہا کہ کینسر کے زیادہ بوجھ والے اضلاع کو ترجیح دی گئی۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا نیشنل پروگرام کوآرڈینیشن کمیٹی نے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور خدمات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی ۔75 مقامات کے ساتھ، اتر پردیش میں کینسر کے مراکز کی سب سے زیادہ تعداد ہوگی۔تلنگانہ 33 مقامات کے ساتھ دوسرے نمبر پر اورتیسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے، جہاں 27 مقامات پر کینسر کے مراکز قائم ہونگے۔اس کے بعد کرناٹک اور جھارکھنڈ میں سولہ 16 مقامات ہیں۔

Share This Article