روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ

Mir Ajaz
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

ماسکو// روس کا ایک مسافر طیارہ ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ، اور اس میں سوار 5 بچوں سمیت تمام 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔برطانوی اخبار ‘دی سن’ کی رپورٹ کے مطابق 50 سال پرانا اے این 24 طیارہ کم بادلوں اور موسلا دھار بارش میں ٹِنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، یہ حادثہ روس کے دور افتادہ علاقے ، امور ریجن میں پیش آیا۔یہ طیارہ خاباروفسک بلاگوویشچینسک ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا جب یہ غائب ہو گیا۔ہنگامی امدادی حکام نے بدترین خدشات کی تصدیق اس وقت کی جب طیارے کے جلے ہوئے ملبے کو ایئرپورٹ سے 9 میل دور دریافت کیا گیا۔وزارتِ ایمرجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے کا ڈھانچہ جل رہا تھا، جب Mi-8 ریسکیو ہیلی کاپٹر نے گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقے میں کریش سائٹ کا پتہ لگایا۔تاحال کسی زندہ بچ جانے والے کے آثار نہیں ملے ہیں، روسی حکام نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے حادثے کے مقام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ۔وزارتِ ہنگامی حالات نے بھی تلاش کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ طیارہ، مقامی ہوائی اڈے ٹینڈا سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر، ریڈار سے غائب ہو گیا اور اس کے بعد سے طیارے کے عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “طیارہ، ‘خبارووسک۔بلاگوویش چنسک۔ٹینڈا’رُوٹ پر پرواز کر رہا تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں تقریباً 50 افراد سوار تھے ۔ واقعے کے بارے میں مزید معلومات کی تصدیق کی جا رہی ہے “۔

Share This Article