غلام محمد
سوپور//ایک اہم پیش رفت میں سوپور میں پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں کے روکتھام قانون کے تحت غیرقانونی اور قوم دشمن کارروائیوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کوپناہ دینے اور ان کی مدد کرنے پر رہائشی مکان اوراراضی کومنسلک کیا۔جائیدادمیں یک منزلہ مکان معہ تین کنال تین مرلہ اراضی زیرخسرہ نمبر2011،2012،2013،2016اور2018واقع ریبن سوپورشامل ہے،جوجاویداحمدڈارولدغلام رسول ڈار کی ملکیت ہے۔یہ منسلکی تھانہ سوپور میں درج ایف آئی آر زیرنمبر133/2024،زیردفعہ13،18،19،20، 23،38،39اور سیکشن7/25آرمزایکٹ کے تحت کی گئی۔تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ اس جائیداد کو دانستہ طور ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے کیلئے استعمال کیا گیا ۔شواہد کی بنیاد پراورمجاذحاکم سے اجازت لینے کے بعدمذکورہ جائیداد کومنسلک کیا گیا۔سوپور پولیس نے ملیٹینسی کے ڈھانچے کوختم کرنے کیلئے اپنے عزم کاعادہ کیا ہے۔ عام لوگوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردوں یا ان کے ساتھیوں کو کسی بھی قسم کی ٹھوس یا غیر محسوس حمایت دینے سے گریز کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں قانون کی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔