Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

چکن گونیا وائرس سے عالمی وبا پھوٹنے کا خطرہ :عالمی ادارہ صحت

Towseef
Last updated: July 23, 2025 10:36 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وبا پھوٹنے کا خطرہ موجود ہے ، اور اس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے وہی ابتدائی علامات نظر آرہی ہیں جو دو دہائی قبل ایک بڑے وبائی پھیلاؤ سے قبل دیکھی گئی تھیں، اور اس بار وہ ایسی صورتحال کو دہرانا نہیں چاہتا، چکن گونیا ایک مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وائرس ہے جو بخار اور شدید جوڑوں کے درد کا سبب بنتا ہے ، جو اکثر انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے ، بعض صورتوں میں یہ مہلک بھی ہو سکتا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روہاس الواریز نے بتایا کہ ‘چکن گونیا ایک ایسا مرض ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں، لیکن یہ اب تک دنیا کے 119 ممالک میں پایا جاچکا اور منتقل ہوا ہے ، جس سے 5.6 ارب افراد کو خطرہ لاحق ہے ’۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2004 سے 2005 کے دوران چکن گونیا کی ایک بڑی وبا نے بحرِ ہند کے جزیروں کو متاثر کرنے کے بعد عالمی سطح پر 5 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا۔انہوں نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ‘آج ڈبلیو ایچ او کو وہی پیٹرن دوبارہ ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔، 2025 کے آغاز سے ری یونین، مایوٹ اور ماریشس میں چکن گونیا کی بڑی وبائیں رپورٹ ہو چکی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ری یونین کی ایک تہائی آبادی کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا کی علامات ڈینگی اور زیکا وائرس جیسی ہوتی ہیں، اس لیے تشخیص میں مشکل پیش آ سکتی ہے ۔روہاس الواریز نے مزید کہا کہ 20 سال قبل کی طرح اس بار بھی وائرس علاقائی سطح پر دوسرے ممالک میں پھیل رہا ہے جن میں مڈغاسکر، صومالیہ اور کینیا شامل ہیں، جب کہ جنوبی ایشیا میں بھی وبائی سطح پر منتقلی جاری ہے ۔یورپ میں بھی اس وائرس کے درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو بحرِ ہند کے جزیروں سے تعلق رکھتے ہیں، فرانس میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہے ، جب کہ اٹلی میں بھی مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
قومی اردو کونسل پورے ملک میں فروغِ اردو کے لیے قابلِ قدر کام کر رہی ہے: غلام علی کھٹانہ
تازہ ترین
ہم پر امید ہیں کہ رواں پارلیمنٹ سیشن کے دوران ہی ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
غزہ پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے ضمیر پر دھبہ: میرواعظ عمر فاروق
تازہ ترین
جموں میں محمد پرویز کی ہلاکت پر عمر عبداللہ کا اظہار افسوس، تحقیقات کا کیا مطالبہ
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

غزہ میں اجتماعی بھوک انسانی ساختہ سانحہ ۔ 10 لاکھ سے زائد بچے شکار

July 24, 2025
بین الاقوامی

۔24 گھنٹوں میں مزید 113 جاں بحق

July 24, 2025
بین الاقوامی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ شروع مشترکہ سرحدی علاقے میں جھڑپیں، متعدد ہلاک

July 24, 2025
بین الاقوامی

روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ تمام 50مسافر ہلاک

July 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?