عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہندوارہ پولیس کی ایک ٹیم نے وتہ ین علاقے میں ایک معمول کے ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے خشخاش کا بھوسہ ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت غلام محمد راتھر ولد اسد اللہ راتھر ساکن ریشی گنڈ کپوارہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوارہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
ہندوارہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
