عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹاکسٹس کی زبردست خریداری کی وجہ سے منگل کو قومی راجدھانی میں سونے کی قیمتیں 1000روپے تک بڑھ کر ایک لاکھ روپے فی 10گرام کی سطح پر پہنچ گئیں۔99.9فیصد کی قیمتی دھات چار ہفتے کی بلند ترین سطح پر 1,00,020روپے فی 10گرام پر پہنچ گئی جو گزشتہ بندش سے 99,020روپے فی 10 گرام تھی۔ اس سے پہلے19جون کو سونے کی قیمت 1لاکھ روپے فی 10 گرام کی سطح پر تھی۔قومی دارالحکومت میں منگل کو 99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت 1,000روپے بڑھ کر 99,550روپے فی 10گرام(تمام ٹیکسوں سمیت)پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل یہ 98,550روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔سونے کی طرح چاندی کی قیمت بھی منگل کو 3,000روپے اضافے کے ساتھ 1,14,000روپے فی کلوگرام (تمام ٹیکسوں کے ساتھ)پر پہنچ گئی۔ پیر کو سفید دھات کی قیمت 1,11,000روپے فی کلو پر ختم ہوئی تھی۔دریں اثناء عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت 0.28فیصد گر کر 3,387.42ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی منڈیوں میں چاندی کی قیمت بھی 0.11فیصد کمی کے ساتھ 38.89ڈالر فی اونس رہی۔