عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں مسلسل بارش کے باعث ندی نالو ں میں پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہونے کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔احتیاطی اقدام کے طور پر، ضلع راجوری کی انتظامیہ نے آج کے لیے ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق، مسلسل بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
راجوری میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، اسکولوں کو بندرکھنے کا اعلان
