عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ماتا ویشنو دیوی شرائن راستے پر پیش آئے افسوسناک لینڈ سلائیڈ کے واقعے میں ایک یاتری کی ہلاکت اور متعدد یاتری زخمی ہونے پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شرائن بورڈ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہامیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہوں اور متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہوں۔حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت پرایل جی منوج سنہا کا اظہار افسوس
