عشرت بٹ
پونچھ// شدید بارشوں کے بعد ضلع پونچھ کے پرائمری سکول کسلیاں بھینچ کی عمارت پر ایک پتھر گرآنے کی وجہ سے ایک طالب علم جاںبحق ہو گیا ہے جبکہ اس دوران تین طلبا شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک عینی شاہد تعظیم اختر کے مطابق سکول کی عمارت پر ایک پتھر گر آیا جس دوران ایک طالب علم لقمہ اجل بن گیا جبکہ چار شدید زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو ضلع ہسپتال پونچھ علاج کے لیے لایا گیا ۔
سی ایم او پونچھ ڈاکٹر پرویز خان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر چار زخمی ہیں ہے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پونچھ :سکول عمارت پر پتھر گرآنے سے ایک طالبعلم ازجان،چار زخمی
