محمد تسکین
ادھم پور//جموں و کشمیر کے ضلع اُدھمپور کے دیول پل کے قریب سمرولی علاقے میں اتوار کی صبح ایک بھاری پتھر گرنے کے باعث جموںسرینگر قومی شاہراہ کی ایک ٹنل/لین بند ہو گئی۔ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ کی اپر ٹنل/لین لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوئی ہے، تاہم دوسری ٹنل سے دونوں طرف کی ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لین کو بحال کرنے کا کام جلدی شروع کیاگیا اور دو ایک گھنٹوں کے بعد اس ٹنل سے ٹریفک بحال کیاگیا۔