حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر ناخواں والی سڑک پر پانی پائپ لائن لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی۔دراصل وشال میگامارٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے سینکڑوں لیڈر پانی ضائع ہو گیا اور لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی۔اس دوران علاقے کے مکینوں نے کہا کہ ہمیں ایک طرف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر میں لگائی گئی پانی کی پائپ لائن بہت پرانی ہے جو اب خستہ ہو چکی ہے۔ پائپوں میں جگہ جگہ رساؤ ہے جو زنگ سے خراب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بہتر رہتا ہے اور ضائع ہو جاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے لاکھ شکایتوں کے باوجود انتظامیہ نہیں سن رہی۔بانو پرتاب ایک مقامی شہری کا کہنا تھا کہ پائپ لائن پھٹ گئی ہے کبھی کبھی گندا پانی آتا ہے نالی کا، ہم نے کئی مرتبہ شکایت کی ہے مگر کوئی سنتا نہیں ہے۔ایڈوکیٹ بانو پرتاب جو کہ ایک سماجی کارکن ہیں نے کہا کہ اس حوالے سے متعدد بار متعلقہ محکمہ کے افسران گو متوجہ کیا گیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی پائپ لائنیں اگر کہیں درست بھی کی جاتی ہے تو ان کو زمین دبایا نہیں جاتا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر محکمہ جل شکتی کے افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہر خاص میں پانی کی پائپوںکی مرمتی کروائیں اور جہاں جہاں ضرورت ہے پائپوں کو تبدیل کریں تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔