پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں غیر معیاری ادویات کا کاروبار عروج پر ہے ۔ گذشتہ سال کی طرح رواں سال کے ابتدائی 5ماہ میں28ادویات کو نا قابل استعمال قرار دیا گیا ہے، ان میں9 غیر معیاری ادویات شامل ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر میڈیکل سپلائز کارپوریشن کی طرف سے سپلائی کی گئی ایک دوائی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 19ادویات کو غیرلیبلنگ کی وجہ سے غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔اس طرح 5ماہ کے دوران 28ادویات کو ناقابل استعمال قرار دیا گیا ہے۔ امسال مئی تک محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنائزیشن نے 28ادویات کوناقابل استعمال قرار دیا ۔ غیر معیاری قرار دی گئی 9ادویات میں
Pantofresh 40بیچ نمبرپی اے 2426، جموں و کشمیر میڈیکل سپلائز کی Calcuim /D3کی ٹیکیا بیچ نمبر PGT24673،، Defix-AZبیچ نمبر ڈی پی 240754Zaflox-OZ بیچ نمبر TLT-6938،Maxirest –LP بیچ نمبرMPT23365، Neo-Chloranton بیچ نمبر T-3750، Robiflam-SP بیچ نمبر UTGRFB401، Park 650 بیچ نمبرAT24/391، Dolomol 650 بیچ نمبر RBT-2042 کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنائزیشن کی تحقیق کے دوران 19ادویات کی غلط برانڈنگ کی گئی تھی اور اسی بنیاد پر ان کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنازیشن نے کہاہے کہ 555نمونوں کی تشخیص کی گئی اور ان میں سے 546نمونوں کو معیاری پایا گیا ۔