عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/اتوار کی دوپہر جموں صوبہ کے چرجی اور دچھن کشتواڑ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو سخت محاصرے میں لے لیا گیا تھا۔
تلاشی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز پر اچانک شدید فائرنگ کی گئی، جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اضافی کمک روانہ کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
