عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ اننت ناگ پولیس نے جدید چہرہ شناسی نظام (فییشل ریکگنیشن سسٹم) کی مدد سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ گرفتار شدہ شخص کا نام منیب مشتاق شیخ ہے، جو ملک محلہ درنگہ بل پامپورکا رہائشی ہے۔پولیس بیان کے مطابق یہ گرفتاری ایکس رے پوائنٹ پر نصب چہرہ شناسی نظام کی مدد سے کی گئی، جہاں منیب مشتاق شیخ کی شناخت فوراً ہوئی اور اسے حراست میں لے کر تھانہ پہلگام منتقل کیا گیا۔
مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ منیب مشتاق شیخ پر پولیس اسٹیشن پامپور میں ایف آئی آر نمبر 28/2021 اور غیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات 16، 18 اور 20 کے علاوہ دھماکہ خیز مواد کے متعلق دفعات 4 اور 5 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ گرفتاری جدید نگرانی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو ظاہر کرتی ہے، جو اننت ناگ پولیس کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت اور قانون نافذ کرنے میں جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
