عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ میں ایک نوجوان دریا میں نہانے کے دوارن ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ساوجیاں گگڑیاں علاقہ میں پونچھ شہر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان قریبی دریا میں نہا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دریا میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقعہ ہوگئی ۔
متوفی کی شناخت آکاش دیپ ولد گردیپ سنگھ ساکن پونچھ کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
ساوجیاں کے دریا میں ڈوب کر نوجوان لقمہ اجل
