عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/حکومت نے پیر سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل آج یہاں ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، جس میں تمام بڑی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر حصہ لے رہے ہیں۔اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں تمام فریقوں کی بات سنے گی اور جو بھی فیصلہ ضروری ہوگا وہ لیا جائے گا۔
یہ اجلاس حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ہر اجلاس کے آغاز سے قبل بلایا جاتا ہے تاکہ ایوان کو چلانے میں اپوزیشن جماعتوں سے تعاون حاصل کیا جا سکے اور عوام سے جڑے ان کے مسائل سن سکیں۔مرکزی وزراء جے پی نڈا، کرن رجیجو، ارجن رام میگھوال، رام داس اٹھاولے، کانگریس کے گورو گوگوئی، سریش پرمود تیواری، جے رام رمیش، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سولے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے مہوا ماجھی، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، ایم آئی اے ڈی ایم کےکے ایم تھمبی دورائی،، ایم ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو سمیت کئی دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
