غلام قادر بیدار
چرار شریف// انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ شیخ العالم سپورٹس سٹیڈیم چرارشریف میں شروع ہوا، جو 22 جولائی تک چلے گا۔ ٹورنامنٹ میں دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں بچوں کو کھیلوں میں دلچسپی بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ضلع میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ ڈی سی موصوف کو سپورٹس سٹیڈیم میںہوسٹل سہولیات، انڈورسٹیڈیم، اور واش رومزتعمیر کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ چیمپئن شپ سے بہترین کارکردگی دکھانے والے آئندہ انٹر ڈویژنل ایونٹ میں کشمیر ڈویژن کی نمائندگی کرنے کا موقع حاصل کریں گے۔