عظمیٰ نیوز سزروس
بارہمولہ// انٹر زونل ضلعی سطح کے کبڈی مقابلے برائے آل ایج گروپس لڑکوں کا انڈور سٹیڈیم خواجہ باغ، بارہمولہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا۔اس میگا ایونٹ کا انعقاد یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ، ضلع بارہمولہ کر رہا ہے۔تقریب کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین موسوی نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ کا مشاہدہ کیا گیا، اس کے بعد قومی ترانہ اور روایتی کھیلوں کا عہد، جو کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے یکساں طور پر لیا۔مقابلے کے پہلے روز انڈر 14 اور انڈر 17 بوائز کیٹیگریز کا مقابلہ بھرپور طریقے سے ہوا۔ اس کبڈی مقابلے میں ضلع کے 18 زونز کی کل 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔تقریب کے دوران محکمہ کے تمام 18 زونل دفاتر میں 18 پورٹیبل مائک سسٹم بھی تقسیم کیے گئے۔