عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//سالانہ امرناتھ یاتراشدومدسے جاری ہے اور اس دوران جموں سے ہفتہ کوروانہ ہوئے 6ہزارسے زائدس یاتریوں کے دوقافلے ننون پہلگام اور بال تل بیس کیمپ پہنچ گئے۔ ہفتہ کی صبح بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے 2قافلوںمیں روانہ ہونے والے 6365 یاتری بعدددوپہر بال تل اور نون ون پہلگام بیس کیمپ پہنچ گئے۔جن میں 1499خواتین اور441بچے بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ یاتری، جن میں135 سادھو اور سادھویاں شامل تھیں، دن کی اولین ساعتوں میں سخت حفاظتی انتظامات میں الگ الگ قافلوں میں اننت ناگ میں ننون پہلگام اور گاندربل کے بالتل کے جڑواں بیس کیمپوں کیلئے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے 2قافلوںمیں روانہ ہونے والے 6ہزارسے زیادہ یاتری بعدددوپہر بال تل اور نون ون پہلگام بیس کیمپ پہنچ گئے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے اندور سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ یاتری مکیش چوہان گزشتہ رات امر ناتھ یاترا کے دوران ڈومیل بیس کیمپ میں اچانک بے ہوش ہو کر فوت ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، مکیش چوہان واش روم میں اچانک بے ہوش ہوا، جس کے بعد اُسے فوری طور پر بیس ہسپتال بال تل منتقل کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے طبی و قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔