راجاارشاد
گاندربل//سرینگر لیہہ شاہراہ پرہاری پورہ کے مقام پر ہفتہ کی صبح سڑک حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل زیر نمبر JKO1AH-7315 کو مخالف سمت سے آ رہے ڈمپر زیر نمبر JK11C-3887 نے شدید ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوار شکیلہ زوجہ محمد شفیع گنائی ساکنہ ارہامہ گاندربل شدید زخمی ہوگئیں۔اس موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے اُسے تشویشناک حالت میں ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو ضبط کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔