عظمیٰ نیوزسروس
بارہمولہ//ایک افسوسناک واقعہ میں ہفتہ کی صبح آزادگنج بارہمولہ میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔یہ واقعہ صبح10.30بجے پیش آیاجب55برس کے عبدالعزیزنجارساکن وینکورہ بارہمولہ نے اچانک دریامیں چھلانگ لگائی۔اس موقعہ پروہاں موجودلوگوں نے فوری طورحکام کوآگاہ کیا۔واقعہ کے فوراًبعد ایس ڈی آر ایف،مقامی رضاکاراورپولیس کی ٹیموں نے چھلانگ لگانے والے شخص کی تلاش شروع کی ۔آخری اطلاعات ملنے تک تلاش کی کارروائی جاری تھی۔