سیکورٹی ایجنسیاں امن بنائےرکھنے کیلئے مل کر کام کریں:پولیس سربراہ
سرینگر//سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس سربراہ نلین پربھات نے دراندازی کے خلاف مضبوط گرڈ کو بنائے رکھنے اور حساس علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج اور دیگرمعاون ایجنسیوں کے رول اور تعاون پرغور کیا۔میٹنگ میں نازک علاقوں میں پولیس ،نیم فوجی دستوں اور خفیہ اداروں کے درمیان تال میل کو سراہاگیا ۔میٹنگ میں جموں کشمیرمیں امن کوبنائے رکھنے کیلئے موجودہ منظرنامے اور پولیس اور نیم فوجی دستوں کے درمیان تال میل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ کے دوران جاری امرناتھ یاترا کے دوران حفاظتی صورتحال اور اقدامات پربھی توجہ مرکوزرکھی گئی۔پولیس سربراہ نے امن وامان کو برقراررکھنے کیلئے تمام حفاظتی اداروں اور پولیس کے درمیان تال میل بنائے رکھنے کی تاکید کی۔میٹنگ میں شریک افسران نے پولیس سربراہ کوجموں کشمیر بھر میں سیکورٹی کے مجموعی چیلنجوںسے آگاہ کیا اور سلامتی کے موجودہ منظر نامے اور یوٹی میں امن کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے مختلف فورسزایجنسیوں کی مربوط کوششوں پر ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔دوسروں کے علاوہ، جی او سی 15 کور، لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو، جی او سی 9 کور، لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت، ایس ڈی جی کورڈ، ایس ایس جے ایم گیلانی، سی آر پی ایف کے اے ڈی ایس جی، آرمڈ پولیس، سی آئی ڈی، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی افسروں نے حصہ لیا۔