عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//باغبانی محکمہ کشمیر کی طرف سے راج باغ سرینگر میں ہفتہ کو محکمہ کے ڈائریکٹر وکاس آنند کی صدارت میں ایک تربتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر آشیش فوطیدار،حکومت ہند کے انڈر سکریٹری مشن فار انٹی گریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر (MIDH) منوج نے شرکا کو تربیت دی۔ ٹریننگ کا مقصد محکمہ کے افسران اور پرائیویٹ انٹرپرینیورز کو پروگرام کے نئے انجینئرنگ گائیڈلائنز کے مطابق آپریشن کے بارے میں بنیادی معلومات سے لیس کرنا تھا۔سی اے سٹورز اور چیمبر آف کامرس کے صدور نے بھی اس موضوع پر بحث کی اورموجودہ صورتحال اور مسائل کا ذکر کیا۔ نئی’’انجینئرنگ کے رہنما خطوط اور کولڈ چین کے اجزا میں عمل درآمد کے لیے کم از کم نظام کے معیارات‘‘سے متعلق رہنما خطوط کی کتاب بھی باضابطہ مشن ڈائریکٹرکے حوالے کی گئی۔ڈائریکٹر باغبانی کشمیر نے اسٹیک ہولڈروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور چیف ہارٹیکلچرافسروں اور دیگر متعلقہ عملے کو فوری طور پر حساس بنایا تاکہ کسان برادری کو ہر سطح پر ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کو یقینی بنایا جا سکے جس میں پوسٹ ہارویسٹ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز بھی شامل ہیں۔