عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مہندرا موٹرز کی طرف سے ہفتہ کو XUV 3XO REVX گاڑی کی باضابطہ نقاب کشائی کی گئی، جس کی ایکس شوروم قیمت 8.94لاکھ روپئے ہے۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ۔نقاب کشائی ڈپٹی سرکل ہیڈپی این بی زبیراحمد، منیجنگ ڈائریکٹر غلام محمد بیگ، بشیر احمد بیگ اور جبران بیگ کے علاوہ جنرل منیجر وسیم گھانی اور سمیر پنڈتا کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر کمپنی کے عہدیداروں نے کہا’’ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ نقاب کشائی کی تقریب میں ایک بکنگ ہوگئی اورموقع پر ہی ایک گاڑی فراہم کی گئی جو کہ خطے میں XUV 3XO REVXکیلئے ایک امید افزا آغاز ہے‘‘۔XUV 3XO REVX مختلف جدید خصوصیات سے لیس گاڑی ہے۔