عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 55 سالہ عبدالعزیز ناجر، ساکن بارہمولہ، مبینہ طور پر دریائے جہلم میں آزاد گنج کے مقام پر ڈوب گیا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا، جب عبدالعزیز نجاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔
واقعے کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف ، مقامی رضاکاروں اور جموں و کشمیر پولیس کی ٹیموں نے گمشدہ شخص کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا اور آخری اطلاعات ملنے تک تلاش کا عمل جاری ہے۔مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں اور مثبت نتائج کے لیے دعاگو ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بارہمولہ میں معمر شخص دریائے جہلم میں غرقآب ،بچاؤ آپریشن جاری
Report: Fayaz Bukhari #watchnow #SDRF #baramulla #kashmiruzma pic.twitter.com/UQPceWUGkf
— Kashmir Uzma (@kashmiruzma) July 19, 2025