عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اندور سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ امرناتھ یاترا یاتری جمعہ کی رات دیر گئے دومیل بیس کیمپ میں بے ہوش ہونے کے بعد انتقال کر گیا۔ایک سرکاری عہدیدارکے مطابق، متوفی کی شناخت مکیش چوہان کے طور پر ہوئی ہے، جو مدھیہ پردیش کے شہر اندور کا رہائشی تھا۔
عہدیدارنے مزید بتایا کہ وہ ایک بیت الخلاءکے اندر اچانک بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد اُسے فوری طور پر بیس کیمپ اسپتال بالتل منتقل کیا گیا۔ تاہم، اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری میڈیکو لیگل کارروائی شروع کر دی ہے۔