عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) کے کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حیدر مہراج نے اپنے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ڈاکٹر مہراج کو ان کی جدید تحقیق پر مبنی ایجاد ’ڈیپ لرننگ الگورتھم کے ذریعے ایپل کے پتوں کی بیماری کی شناخت کے ماڈل‘ پر پیٹنٹ حاصل ہوا ہے۔یہ انقلابی ٹیکنالوجی ایپل کے پتوں میں بیماریوں کی شناخت کے لئے ڈیپ لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتی ہے، جو زرعی صنعت میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، یہ پیٹنٹ ڈاکٹر مہراج کی تحقیق، جدت طرازی اور مصنوعی ذہانت و زراعت کے شعبے میں نمایاں خدمات کا ثبوت ہے۔یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی حلقوں نے ڈاکٹر مہراج کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اسے ادارے کی تحقیق اور اختراع سے وابستگی کا عملی مظہر قرار دیا ہے۔