عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن 19 جولائی کو پٹنہ کے ہوٹل گارگی گرانڈ میں بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ روپے کے اسکالرشپ کا اعلان کرے گی۔ڈاکٹر انشو کٹاریا، صدرپنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن و چیئرمین آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ نزد چندی گڑھ نے بتایا کہ ایجوکیشنل کونسلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونے والی اس سمٹ میں پنجاب کے 20 سے زیادہ کالجز اور بہار کے تقریباً 300 ایجوکیشن کونسلرز کو اکٹھا کیا جائے گا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے درمیان اختراعی اور تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے تبادلہ خیال کرنا ہے۔اس تعلیمی سمٹ میں ہر کالج بہار کے مستحق طلباء کو ڈھائی کروڑ کی اسکالرشپ کا اعلان کرے گا۔ابھیشیک کمار، صدر ای سی ڈبلیو اے نے کہا کہ میں اس بہار ایجوکیشن سمٹ میں PUCA کا خیر مقدم کرتا ہوں اور خاص طور پر ڈاکٹر انشو کٹاریہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم ECWA ایسوسی ایشن کے تمام ممبران چاہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں۔