Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

۔100 سکولوں کوبم سے اُڑانے کی دھمکی | دہلی سے بنگلورو تک افرا تفری بیشتر سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا

Towseef
Last updated: July 18, 2025 10:47 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزڈیسک

نئی دہلی//سکولوں کو دھماکہ سے اڑانے کی دھمکیاں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ جمعہ کے روز تو دہلی سے لے کر ممبئی اور بنگلورو تک تقریباً 100 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بنگلورو میں کم از کم 40 اور دہلی میں 50 سے زائد اسکولوں کو یہ دھمکیاں ملیں، جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ سبھی اسکولوں میں تلاشی شروع ہو گئی اور بیشتر اسکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا۔دہلی میں جمعہ کی صبح سول لائنس واقع سینٹ زیویرس، پچھم وِہار واقع رچمنڈ گلوبل اسکول، روہنی واقع ابھینو پبلک اسکول اور روہنی واقع دی سورین اسکول سمیت تقریباً 50 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب دہلی کے اسکولوں کو ایسی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اب تک یہ دھمکیاں محض افواہ ہی ثابت ہوئی ہیں، لیکن پھر بھی طلبا کے تحفظ کا خیال کرتے ہوئے جانچ ٹیمیں ہر گوشہ اور ہر کلاس کی اچھی طرح جانچ میں مصروف ہو گئی ہیں۔ دہلی کے اسکولوں کو مستقل مل رہی دھمکیوں سے بچوں، سرپرستوں و اساتذہ کے درمیان بے چینی و دہشت پھیل چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے راج راجیشوری نگر اور کینگیری سمیت کئی علاقوں کے پرائیویٹ اسکولوں کو بم کی دھمکی والے پیغامات موصول ہوئے۔ بنگلورو شہر کی پولیس نے الرٹ ملنے پر اسکولوں میں کئی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ’اسکول کے اندر بم‘ لکھا ہوا ای میل ’[email protected]‘ سے کئی اداروں کو بھیجا گیا تھا۔ بم کی دھمکی والے ای میل میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ اسکولوں میں ٹی این ٹی چھپایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تشدد آمیز طریقے سے بتایا گیا تھا کہ دھماکہ کے بعد طلبا کا کیا حشر ہوگا۔دہلی اور بنگلورو کے علاوہ ممبئی کے کچھ سکولوں کو بھی دھمکیاں ملی ہیں۔ گزشتہ مہینے بھی ممبئی کے کم و بیش ایک درجن اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ تازہ دھمکی کاندیولی کے سوامی وویک آنند انٹرنیشنل سکول کو ملی ہے، حالانکہ اب تک ہوئی جانچ میں کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے۔ سوامی وویک آنند انٹرنیشنل اسکول کو بذریعہ ای میل یہ دھمکی دی گئی تھی۔ 2 دیگر اسکولوں کو بھی اسی طرح کی دھمکی ملی تھی اور سبھی دھمکیوں کے لیے ای میل کا ہی استعمال کیا گیا ہے۔ دھمکی ملتے ہی کاندیولی پولیس اور اینٹی بم اسکواڈ موقع پر پہنچے اور پورے احاطہ کی تلاشی لی، لیکن جانچ میں کچھ بھی نہیں ملا۔ ابتدائی جانچ کے بعد ہی پولیس نے اسے فرضی دھمکی قرار دے دیا۔ حالانکہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جانچ جاری ہے۔ پولیس یہ بھی پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان دھمکی بھرے ای میلس کے پیچھے کون ہے اور مقصد کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین
بارہمولہ: جہلم میں 55 سالہ شخص غرقآب ، بچاؤ کارروائی جاری
تازہ ترین
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

دومیل بالتل میں امرناتھ یاتری بے ہوش ہوکر جاں بحق

July 19, 2025
برصغیرتازہ ترین

مانسون اجلاس سے قبل انڈیا اتحاد کی ورچوئل میٹنگ، حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان

July 18, 2025
برصغیر

بہار میں ترقی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں: مودی | کسانوں کی آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیح

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?