عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس نے جمعہ کے روز کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی میں فضائیہ کے جنگی طیارے گرے ہیں، لیکن سیاسی وجوہات کی بناء پر ان کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی سرکاری بیان دیا ہے۔کانگریس کے میڈيا سیل کے سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنا ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس آپریشن میں ہندوستانی سروس کے طیارے گرے ہیں اور یہ حقیقت ملک سے چھپائی گئی ہے، لیکن فوج کے حکام نے اس کا انکشاف کیا ہے، اس لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں اس معاملے پر جواب دینا چاہیے۔
پون کھیڑا نے کہا،ہمارے دفاعی اہلکاروں کے انکشافات کی بازگشت دیر تک رہے گی کیونکہ اس کے ذریعے وہ سب کچھ سامنے آیا ہے جو ملک کے عوام جاننا چاہتے تھے اور جس کے وہ حقدار ہیں، لیکن سیاسی وجوہات کی بناء پر حقائق کو سامنے نہیں آنے دیا گیا اور اسے پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک کہیں بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ تو پھر ایک طرف سے ہمارے پائلٹوں کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے۔
کانگریس ليڈر نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا جنگی طیارہ گرا تھا لیکن اس حقیقت کو چھپایا گیا، حالانکہ 6 اور 7 مئی کو ایسے اشارے ضرور ایئر مارشل اے کے بھارتی نے دیے تھے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے بھی سنگاپور میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد جنگی طیارے کے گرنے کا اشارہ دیا اور طیارے کے گرنے کے سوال پر کہا کہ جنگ کے دوران سب کچھ ہوتا ہے اور اس میں نقصان ہوتا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 29 جون کو کیپٹن شیو کمار نے انڈونیشیا میں انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے خلاف لڑائی کے دوران ایک جنگی طیارہ کھو دیا تھا۔ یہ انکشاف انہوں نے اس وقت ایک کانفرنس کے دوران کیا تھا۔
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
