عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جمعہ کے روز کٹھوعہ کے دوارہ علاقے میں بنی-بسوہلی سڑک پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سڑک حادثے کا شکار ہوا، جس میں موٹر سائیکل سوار اور اس کا ساتھی دونوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بسوہلی منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت سوہن سنگھ ولد مان سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی کی شناخت ست بیر سنگھ ولد چمیل سنگھ ساکن رَوالکا کے طور پر کی گئی ہے، جسے بہتر علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
کٹھوعہ سڑک حادثہ: ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
