Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان

KU Admin
Last updated: July 18, 2025 12:13 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی کیرالہ کی نرس نمشا پریا کے معاملے پر حکومت ہند نے کہا ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے قانونی امداد، وکیل کی تقرری، قونصلر ملاقاتیں اور مقامی حکام سے مستقل رابطہ جیسے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں خاصی کوششیں کیں تاکہ نمشا پریا کے اہل خانہ کو مقتول کے خاندان کے ساتھ کوئی باہمی معاہدہ کرنے کا موقع ملے۔ ان ہی کوششوں کے نتیجے میں یمنی حکام نے سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج پریس بریفنگ میں کہا، ’’یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ حکومت ہند نے اس مقدمے میں تمام ممکنہ مدد فراہم کی ہے۔ ہم نے قانونی امداد فراہم کی، وکیل مقرر کیا، باقاعدہ قونصلر ملاقاتوں کا بندوبست کیا اور یمنی حکام اور متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ نمشا پریا کی عمر 38 سال ہے اور وہ کیرالہ کے ضلع پلکڑ سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یمنی بزنس پارٹنر کو قتل کیا تھا، جس پر 2020 میں ایک یمنی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔ نومبر 2023 میں ملک کی سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کی اپیل خارج کر دی تھی۔
فی الحال وہ یمن کے دارالحکومت صنعاء کی ایک جیل میں قید ہیں، جو ایران نواز حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ ہندوستان کا یمن میں کوئی سفارتی مشن نہیں ہے، لہٰذا سعودی عرب میں موجود ہندوستانی سفارت کار اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ نمشا پریا کی والدہ پریما کماری بھی اپنی بیٹی کی رہائی کے لیے گزشتہ برس یمن گئیں تھیں۔ ہندوستانی حکومت نے ’دیۃ‘ یا خون بہا کے طور پر رقم کی ادائیگی کے ذریعے رہائی کی کوشش بھی کی لیکن اس میں بھی بعض پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔
پیر کو سپریم کورٹ میں حکومت ہند نے کہا کہ وہ نمشا پریا کو بچانے کے لیے ’’جو کچھ ممکن ہے، وہ سب کر رہی ہے‘‘۔ اٹارنی جنرل آر وینکٹارامانی نے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ کو بتایا کہ ’’یمن کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر حکومت زیادہ کچھ نہیں کر سکتی۔ ہم اپنی حد تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حکومت بعض دوست ممالک سے بھی رابطے میں ہے تاکہ اس مسئلے کا کوئی قابل قبول حل نکل سکے۔ فی الحال ہندوستانی فریق معاملے کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
اس معاملے میں کیرالہ کے مشہور مسلم عالم دین شیخ ابوبکر احمد مسلیار کی کوششیں بھی قابل ذکر رہی ہیں۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پر نمشا پریا کی جان بچانے کی اپیل کی ہے اور یمنی حکام سے رابطہ قائم کرنے کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ثالثی کی کوششیں بھی کی ہیں۔ ان کی مداخلت نے اس معاملے کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

کیمپوںاور خیموں پر بمباری مزید 94فلسطینی جاں بحق

July 18, 2025
بین الاقوامی

جنگ کے دوران بڑی تبدیلی | یوکرین میں پہلی خاتون وزیرِاعظم کا تقرر

July 18, 2025
بین الاقوامی

ٹرمپ رگوں کی غیرسنگین بیماری میں مبتلا

July 18, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?