عارف بلوچ+ عظمیٰ یوزسروس
اننت ناگ//پہلگام میں سڑک کے ایک حادثہ میں 1شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، جس کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ادھر وزیرباغ سرینگر میں ایک غیرریاستی کو مردہ پایا گیا۔انووا گاڑی زیر نمبر JK03M 8330 لدرو پہلگام لنک روڈ پر دوران سفر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی۔واقعہ میںگاڑی میں سوار ارجیل سنگھ ولد ترلوک سنگھ ساکنہ نگین پورہ ترال ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور منجیت سنگھ ولد جوگیندر سنگھ زخمی ہوگیا ہے۔جس کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔سرینگر کے وزیر باغ علاقے میں 25 سالہ غیر مقامی شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔مرنے والے کی شناخت راجو ولد یوکے کے طور پر ہوئی ہے جو گوہاٹی، آسام کا رہنے والا ہے۔ وہ وزیر باغ میں ایل ڈی ہسپتال کے قریب ایک دکان پر سیلز مین کے طور پر کام کرتا تھا۔ راجو کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا اور اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ اس مرحلے پر موت کی وجہ نامعلوم ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔