محمد تسکین
بانہال//جمعرات کی دوپہر بعد قصبہ بانہال میں قائم ایک خدمت سینٹر کی طرف سے اضافی چارجز وصولنے کی ایک تحریری شکایت کے بعد تحصیل انتظامیہ بانہال نے کاروائی کرتے ہوئے خدمت سینٹر جسے کامن سروسز سینٹر بھی کہا جاتا ہے کو سربمہر کیا ہے اور اس معاملے میں مزید کاروائی شروع کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال قصبہ میں کام کرنے والے کامن سروس سینٹر والے کے خلاف ایک صارف نے تحریری شکایت تحصیلدار بانہال کے پاس درج کی تھی جس میں خدمت سینٹر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 610 مقرر فیس کے مقابلے میں شکایت کنندہ سے 2500 کی رقم مبینہ طور پر وصولی ہے۔
شکایت کنندہ کو جائز وارث کی سرٹیفیکیٹ بنانے کیلئے کاغذی لوازمات تیار کرنی تھے جس کی مقررہ فیس 610 روپئے بتائی جاتی یے تاہم مذکورہ خدمت سنٹر والے نے درخواست دہندہ سے مبینہ طور پر 2500 روپئے کی رقم وصول کی ہے۔
تحصیلدار بانہال امجد علی کین کے حکم پر تین نائب تحصیلداروں پر مشتمل افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور انہوں نے کاروائی کرکے خدمت سینٹر بانہال کو سیل کر دیا اور اس واقع کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ـ