عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ضلع مجسٹریٹ سری نگر اکشے لابرو کا کہنا ہے کہ ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کے ایک پرزرویشن پلان کے تحت ان کے معیار اور بروقت کام کو یقینی بنایا جائے گا۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے جمعرات کو نوہٹہ میں خانقاہ نقشبند صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور عیدگاہ میں عالی مسجد کا دورہ کیا اوربحالی کے کاموں کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاضلع میں جو ورثے کی جگہیں ہیں،ان کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہااس سلسلے میں دو مقامات، نوہٹہ میں واقع خانقاہ نقشبند صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور عیدگاہ میں واقع عالی مسجد کا کام شروع کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ورثے کے تحفظ کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور کام معیاری ہو تاکہ ہم ان مقامات کو پرانی شان کے ساتھ لوگوں کو دوبارہ واپس کر سکیں۔
ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
