Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

جی ایم سی جموں میں دو خاتون ڈاکٹروں پر حملہ، ایف آئی آر درج، جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

KU Admin
Last updated: July 17, 2025 11:26 am
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بری طرح متاثر ہو گئیں جب دو خاتون ڈاکٹروں پر حملے کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ہڑتال کا دائرہ ایمرجنسی یونٹ تک پھیل گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے سینئر فیکلٹی اور کنسلٹنٹس کو اہم خدمات سنبھالنے کے لیے تعینات کر دیا۔
یہ واقعہ گزشتہ روز صبح تقریباً 11:30 بجے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے وارڈ نمبر 1 میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر آیوشی (پی جی فرسٹ ایئر) اور ڈاکٹر رچیکا (پی جی تھرڈ ایئر) پر ایک خاتون تیماردار نے حملہ کیا۔ تیماردار راجندر کمار نامی مریض کی رشتہ دار تھی، جنہیں 11 جولائی کو دماغی شریان پھٹنے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آج صبح سانس بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ مریض کی موت کے بعد تیماردار نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے بدتمیزی اور جسمانی حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، تیماردار نے سرعام ڈاکٹروں کو لاتیں ماریں اور پیٹا، جس کے باعث اسپتال میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا۔ اس واقعے کے فوراً بعد جونیئر ڈاکٹروں نے او پی ڈی، ان پیشنٹ کیئر اور ایمرجنسی سروسز سمیت تمام خدمات معطل کر دیں۔ مظاہرین نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اگرچہ اسپتال انتظامیہ نے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی، تاہم ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور واپس ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا۔
ہیلتھ کیئر نظام کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے کالج انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت دی کہ ایمرجنسی وارڈ میں سینئر عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ جی ایم سی جموں کے پرنسپل ڈاکٹر آشوتوش گپتا کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا’’تمام کلینیکل اور پیرا کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کے ایچ او ڈیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی وارڈ میں سینئر اسٹاف تعینات کریں تاکہ جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔‘‘
ادھر، باقائدہ شکایت کے بعد ڈاکٹر آیوشی کی درخواست پر بخشی نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کر دیا کہ صرف ایف آئی آر کافی نہیں بلکہ ملزم کی فوری گرفتاری ضروری ہے۔پرنسپل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مریض کو پی جی آئی چندی گڑھ سے دماغی شریان پھٹنے کی حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا تھا، اور پی جی آئی کی ڈسچارج سلپ میں واضح طور پر مریض کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود جی ایم سی میں بہترین علاج فراہم کیا گیا۔
مزید کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں تیماردار مریض کی موت کے بعد خاتون ڈاکٹر پر جسمانی حملہ کرتی نظر آ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مریض پانچ دن کے علاج کے بعد سانس بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا، جس کے بعد تیماردار نے خاتون ڈاکٹر اور دیگر عملے پر زبانی اور جسمانی حملہ کر دیا۔رپورٹ فائل ہونے تک جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری تھی اور اسپتال میں کشیدہ صورتحال برقرار تھی، جبکہ کالج انتظامیہ لازمی طبی خدمات کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی تھی۔
اس دوران انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA) جموں نے خاتون ڈاکٹر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا’’ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور اہم طبی خدمات کی فراہمی میں خلل ڈالتے ہیں۔ حکام کو چاہیے کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اسپتالوں میں طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں۔‘‘
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جموں کے صدر بلوندر سنگھ کی قیادت میں ایسوسی ایشن نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے حملے نہ صرف جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ طبی پیشے کی بنیادی اقدار کو مجروح کرتے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

جموں

اروندگپتا کومنشیات کی لعنت اور چوریوں پر تشویش بی جے پی ہیڈکوارٹر میں عوامی دربار منعقد کیا،عوامی مسائل سنے

July 17, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جب خدمت سنٹر بن گیا دُرگت سنٹر | قصبہ بانہال میں اضافی چارجز وصولنے کے الزام میں خدمت سینٹر سربمہر

July 17, 2025
تازہ ترینکشمیر

جموں وکشمیر میں دوہرا نظامِ ِحکومت ملک کیلئے سود مند نہیں:ڈاکٹر کمال

July 17, 2025
برصغیرتازہ ترین

لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنے کے مطالبہ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت شروع کریں گے :کویندر گپتا

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?