عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈوڈہ نے مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ٹورنمنٹ مقابلوں کے درمیان نوجوانوں میں کھیل اور مقابلے کے جذبے کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھا، جو 5ویں دن میں داخل ہو گئے۔ضلع کے 10مختلف زونز کی نمائندگی کرنے والے 300سے زیادہ پرجوش طلباء اور کھلاڑیوں کے ساتھ، 5ویں دن ایتھلیٹکس اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔اس دن میں انڈر 19گرلز کبڈی، انڈر 14بوائز کھو کھو، انڈر 14گرلز والی بال اور آرچری اے اے جی کے مقابلے ہوئے۔شرکاء نے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کے دل موہ لیے۔