عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر سرتاج احمد شاہ نے بدھ کو کچن گارڈن لال منڈی سرینگر سے سبزیوں کے بیج تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ یہ پائیدار، گھریلو سبزیوں کی کاشت کے فروغ کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے شہری اور نیم شہری علاقوں میں کچن گارڈننگ، بیک یارڈ فارمنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سبزیوں کے بیجوں کی تقسیم کی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیڈ پروڈکشن افسر کشمیر اعجاز احمد میر نے کہا کہ پھول گوبھی، گوبھی سمیت مختلف سبزیوں کی فصلوں کے ایک لاکھ (100,000)سے زائد پودے کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔